ہیئر : 2ڈاکو دکاندار سے 3لاکھ 67ہزار نقدی اور سامان لوٹ کر فرار ، مزاحمت پر تشدد

ہیئر : 2ڈاکو دکاندار سے 3لاکھ 67ہزار نقدی اور سامان لوٹ کر فرار ، مزاحمت پر ...

  

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت نقدی وزیورات اور دیگر قیمتی اشیاسے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق ہیئر میں بیدیاں روڈ پر واقع الیاس کی دکان سے دوڈاکو ؤں نے تین لاکھ 67ہزار کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر مزاحمت پر دکاندار الیاس کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ شالیمار میں ندیم کے گھر سے پانچ لاکھ کی نقدی اور ملت پارک اتحاد کالونی میں عثمان کی گاڑی سے ساڑھے 6لاکھ کی نقدی اور لیپ ٹاپ چوری کر کے لے گئے ۔علاوہ ازیں ستوکتلہ میں ندیم کی گاڑی ،شاہدرہ میں شکیل اور اللہ دتہ،اسلام پو رہ میں ناصر،ملت پارک میں شہزاد،اچھرہ میں بلال،کاہنہ میں ارشاد،غالب مارکیٹ میں زمان کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -