فیروز پور روڈ :چلتے رکشہ کی وائرنگ شارٹ ہونے سے آگ بھڑک اٹھی

فیروز پور روڈ :چلتے رکشہ کی وائرنگ شارٹ ہونے سے آگ بھڑک اٹھی

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) ما ڈل ٹاؤ ن کے علا قہ فیروز پور روڈ پر واقع ارفع کریم ٹاور کے قریب سڑک سے گزرتے ہوئے رکشے کو اچانک آگ لگ گئی جبکہ تھوڑی دیر بعدہی آگ نے پورے رکشے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان تو نہ ہوا لیکن رکشہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا ۔رکشے کے ساتھ ہونے والے آتشزدگی کے واقعہ کے فوری بعد فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جہاں انہوں نے آگ پر قابو پایا ۔رکشے کولگنے والی آگ کی وجہ وائرنگ میں خرابی بتائی گئی ہے۔حادثے میں ڈرائیور محفوظ رہا۔

مزید : علاقائی