آزادی ٹرین کی مختلف اسٹیشنوں پرآمدپرروڈسیفٹی کوئزکاانعقاد

آزادی ٹرین کی مختلف اسٹیشنوں پرآمدپرروڈسیفٹی کوئزکاانعقاد

لاہور (کرا ئم ر پو رٹر ) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سنٹرل زون نے جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں آزادی ٹرین کی مختلف اسٹیشنوں پرآمدکے موقع پرروڈسیفٹی کوئزکاانعقادکیا۔آزادی ٹرین کی لاہور،پتوکی،اوکاڑہ،ساہیوال،چیچہ وطنی،میاں چنوں، خانیوال، ملتان،لودھراں،بہاولپور، ڈیرہ نواب،رحیم یار خان اور صادق آبادآمدکے موقع پر مو ٹروے پولیس کی طر ف سے روڈسیفٹی سٹالزکے ساتھ ساتھ کوئز پروگرامز کا بھی انعقاد کیا گیا۔اِن روڈ سیفٹی پروگرامز کا بنیادی مقصد عوام الناس میں دلچسپ انداز میں روڈ سیفٹی شعور کو اُجاگر کرنا ہے تاکہ وہ دورانِ سفر حفاظتی تدابیر کو مدِنظر رکھیں۔موٹروے پولیس کے پروگرامز کے دوران سول سوسائٹی ،طلباء و طالبات، مسافروں اور اساتذہ نے بھر پور دلچسپی کا اظہار کیا اورر وڈ سیفٹی کوئز پرو گرام میں شر کت کی ۔ڈی آئی جی موٹروے پولیس مرزا فاران بیگ نے اس موقع پر کہا کہ آزادی ٹرین کے مقامات پر خصوصی روڈ سیفٹی سٹالز لگائے گئے ہیں تاکہ روڈ سیفٹی کو مزید اُجاگر کیا جا سکے۔موٹر وے پولیس افسران نے درست جوابات دینے والے افراد میں روڈ سیفٹی پمفلٹس ، بر یفنگ کے ساتھ ساتھ تحائف بھی تقسیم کیے۔

مزید : علاقائی