چوہنگ:ماں اور بہن کو قتل کرنے والا ملزم بیٹا گرفتار،تفتیش جاری

چوہنگ:ماں اور بہن کو قتل کرنے والا ملزم بیٹا گرفتار،تفتیش جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) چوہنگ کے علاقے میں گزشتہ ہفتے ماں اور بہن کو قتل کرنے والا بیٹا پولیس نے گرفتار کر لیا، دوسری شادی کرنے پر بیٹے نے ماں کو موت کے گھاٹ اتاردیاتھا۔ماں اوربہن کوقتل کرنے والاملزم اپنے کزن سمیت گرفتارکر لیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ اویس نے اپنے کزن شہبازکے ساتھ مل کر اپنی ماں کوتیزدھارآلے اور بہن کوگلے میں رسی ڈال کر قتل کیا اور خود موقع سے فرار ہو گیا۔ ملزم نے والدہ شبانہ کو اپنے سوتیلے باپ کی غیر موجودگی میں گھرمیں گھس کر قتل کیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کوگرفتارکرلیاہے۔
ملزمان سے مزید تفتیش جا ر ی ہے ۔

مزید :

علاقائی -