رواں سال سنگین واقعات کی تفتیش کے نظام میں بہتری آئی ہے،ایس ایس پی انویسٹی گیشن

رواں سال سنگین واقعات کی تفتیش کے نظام میں بہتری آئی ہے،ایس ایس پی انویسٹی ...

  

لاہور(خبر نگار) صوبائی دارالحکومت میں قتل و غارت، اغواء برائے تاوان اور ڈکیتی قتل سمیت ڈکیتی جیسے سنگین واقعات کی تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے کہا ہے کہ گذشتہ سال کے پہلے 6اور 7ماہ کی نسبت رواں سال کے 7ماہ میں تفتیش کے نظام میں بہتری آئی ہے۔ہومی سائیڈکا شعبہ الگ بنانے سے قتل کے مقدمات کی 90فیصد تفتیش مکمل ہونے میں مدد ملی ہے جبکہ ڈکیتی قتل اور اغواء برائے تاوان کے مقدمات میں بھی 90سے 95فیصد پیشرفت ہوئی ہے اس کے ساتھ ڈکیتی اور راہزنی سمیت نقب زنوں کے سینکڑوں گروہ گرفتار کیے گئے ہیں جن سے کروڑوں روپے کی رقم بھی برآمدکی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -