شیرا کوٹ،ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ڈاکو کی شناخت ہوگئی

شیرا کوٹ،ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ڈاکو کی شناخت ہوگئی

  

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) شیراکوٹ کے علاقے میں ایک روز قبل دوران واردات اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت ہوگئی۔پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو اصغر شبلی ٹاون کا رہائشی تھا جس کے خلاف ڈکیتی اور راہزنی کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔ڈی ایس پی نواں کوٹ سرکل کامران زمان کے مطابق ایک روز قبل شیرا کوٹ کے علاقے میں ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی شناخت ہوگئی ہے۔ ہلاک ڈاکو اصغر منظور شبلی ٹاؤن ساندہ کا رہائشی تھا جوسابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جس کے خلاف مختلف تھانوں میں ڈکیتی اور راہزنی کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔ڈاکوشہری ناظم اور ساجدسے رقم چھینتے ہوئے اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا،ساتھی ڈاکو نے شہری پر فائرنگ کی تھی جس سے محفوظ رہا ۔ پو لیس نے اصغر کے ساتھی کی تلا ش کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے ۔

مزید :

علاقائی -