ننکانہ:اراضی سکینڈل ،جرم ثابت ہونے پر 2پٹواری گرفتار

ننکانہ:اراضی سکینڈل ،جرم ثابت ہونے پر 2پٹواری گرفتار

  

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )محکمہ انٹی کرپشن ننکانہ صاحب اراضیٰ سکینڈل میں ملوث دو پٹواریوں صاحب دین اور محمد اشرف کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر انٹی کرپشن پنجاب مظفر رانجھا کی خصوصی ہدایت پرنوید شہزاد مرزا ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز آر اینڈ ڈی نے اراضیٰ سکینڈل میں ملوث ننکانہ صاحب کے دو پٹواریوں صاحب دین اور محمد اشرف کے خلاف انکوائری کی جس میں جرم ثابت ہوجانے پر ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن یوسف جمال اور سرکل آفیسر عمران حیدر کی سربراہی میں مشتمل محکمہ انٹی کرپشن کی ٹیم نے صاحب دین اور محمد اشرف دونوں پٹواریوں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے۔یاد رہے کہ مذکورہ پٹواریوں نے ناظر پکا میں اراضیٰ خریداری میں مبینہ طور پر کرپشن کی تھی۔

مزید :

علاقائی -