نوازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس

نوازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس مامون رشید شیخ نے یہ نوٹس بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی درخواست پر جاری کیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف کے پاسپورٹ پر کئی ممالک کے ویزے ہیں، بیرون ملک چلے جائیں گے۔ان کے خلاف مقدمات زیر التواء ہیں۔ نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا حکم دیا جائے ۔

ای سی ایل

مزید :

صفحہ آخر -