شیخوپورہ : بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ، درجنوں گرفتار

شیخوپورہ : بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ، درجنوں گرفتار

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)ایس ای لیسکو محمد لطیف مغل کی خصوصی ہدایت پرایکسین سٹی اعجاز احمد بھٹی کی سربراہی میں ایس ڈی او سٹی توصیف ارشد کی زیرنگرانی پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک یونین نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے درجنوں افراد کوبجلی چوری کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں پکڑکران کے خلاف 25مقدمات اور 9لاکھ روپے جرمانہ ڈال دیا تفصیلات کے مطابق لیسکو چھاپہ مار ٹیم نے واپڈا یونین کے زونل چیئرمین حاجی یونس کمبوہ عابد رشید انورجاوید واہگہ ایل ایس اعظم مان شفیق احمد میٹر انسپکٹر اصحاب علی سمیت مریدکے روڈجنڈیالہ روڈ مچھلی فارم سمیت چھاپہ مارکر بجلی چوروں کو رنگ ہاتھوں پکڑلیا جس میں میٹر ٹمپرنگ ڈائریکٹ سپلائی اوربجلی چوری کرنے کے آلات بھی برآمدکر لیئے اوران بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات کے اندارج کروا دیئے اس موقع پر ایکسین سٹی اعجاز احمد بھٹی ایس ڈی فوٹ سب ڈویژن توصیف ارشد نے چیئرمین یونین حاجی محمد یونس کمبوہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس معاملہ میں کسی طرح کابھی سیاسی ودیگر پریشرقبول نہیں کیاجائے گااور بجلی چوروں کے خلاف اسی طرح کے کریک ڈاؤن جاری رہیں گے۔

مزید : علاقائی