سبزہ زار ، جواری شوہر کا محنت کش بیوی سے رقم کا تقاضا ، انکار پر قتل ، بیٹی کو زخمی کر دیا

سبزہ زار ، جواری شوہر کا محنت کش بیوی سے رقم کا تقاضا ، انکار پر قتل ، بیٹی کو ...

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)سبزہ زار کے علاقہ میں جوا کھیلنے کے لیے رقم نہ ملنے پر شوہر نے بیوی کو قتل جبکہ بیٹی کو چھریوں کے وار سے زخمی کر دیا۔پو لیس نے لا ش کو مردہ خا نہ میں منتقل کر کے زخمی کو طبی امدا د کے لئے ہسپتا ل منتقل کردیا ہے ۔ پو لیس ملزم کو تا حا ل گرفتا ر نہ کر سکی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق سبزہ زار کی ر ہا ئشی 40سالہ ر ضیہ بی بی کی شاد ی15سال قبل تا ج سے ہو ئی تھی ۔ پو لیس کے مطابق تا ج جوا کھیلنے کا عاد ی ہے اور ر ضیہ محنت مزدوری کر کے گھر چلا تی اور اسکا شوہر جوا کھیل کر ر قم ہا ر جاتا ۔گزشتہ روز تا ج نے اپنی بیوی سے جوا کھیلنے کے لئے رقم کا مطالبہ کیا ،انکار پر رضیہ اور بیٹی ماریہ کو چھریوں کے وار سے زخمی کر دیا۔ دونوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن رضیہ دم توڑ گئی اور ماریہ کے سر پر زخم آئے ہیں۔پو لیس نے لا ش کو مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ اس حوالے سے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزم تاج جوا کھیلنے کا عادی ہے بیو ی سے ر قم کا تقاضہ کررہا تھا ، رقم نہ ملنے پر بیو ی کو قتل کردیا ۔ ملزم فرا ر ہے اسے جلد گرفتا ر کر لیا جائے گا ۔

Back t

مزید : علاقائی