پنجاب بھر کی جیلوں میں سزا پوری کرنے کے باوجو د 129غیر ملکی قیدیوں کا انکشاف
لاہور (کرا ئم ر پو رٹر )پنجاب بھر کی جیلوں میں ایسے 129 غیر ملکی قیدیوں کا انکشاف ہوا ہے جو مختلف جرائم میں ملوث اپنی سزا مکمل کر چکے ہیں لیکن ان کی رہائی تاحال عمل میں نہیں آ سکی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کی ان جیلوں میں قید 129 غیر ملکیوں میں سے افغانستان کے 61 شہری بھارت کے 31 شہری ،ایران کے 3 شہری اور بنگلہ دیش کے پانچ شہریوں سمیت دیگر ممالک کے شہری شامل ہیں جنہیں پاکستانی سیکورٹی اداروں نے ویزہ کی معیاد ختم ہونے ،منشیات کی سمگلنگ اور غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں داخل ہونے کے الزامات میں گرفتار کیا تھا یہ بھی بتایاگیا ہے کہ محکمہ جیل خانہ جات نے وزارت داخلہ پنجاب کو ان قیدیوں کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے مکمہ داخلہ کی جانب سے رہائی کے احکامات ملتے ہی محکمہ جیل خانہ جات ان قیدیوں کو رہا کر دیگا اور اپنی نگرانی میں لاہور ائیرپورٹ پہنچا کر مختلف پروازوں کے ذریعے ان قیدیوں کے ان کے ممالک میں واپس بھیجے گا۔