صدر ملتان بارشیر زمان قریشی کی گرفتاری یقینی بنانے کیلئے آر پی او ملتان کو 8ستمبر تک مہلت

صدر ملتان بارشیر زمان قریشی کی گرفتاری یقینی بنانے کیلئے آر پی او ملتان کو ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں قائم 5رکنی فل بنچ نے توہین عدالت کیس میں آرپی او ملتان کو لاہور ہائی ہائیکورٹ بار ملتان کے صدر شیر زمان قریشی کو گرفتارکر کے پیش کرنے کے لئے 8ستمبر تک کی مہلت دے دی ۔لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں سینئر جج کے ساتھ وکلاء کی بدتمیزی کے اس کیس کے دوسرے ملزم قیصر عباس کاظمی ایڈووکیٹ معمول کے مطابق عدالت میں پیش ہوئے ۔ آر پی او ملتان نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ شیر زمان قریشی کی گرفتاری کے لئے پولیس نے متعدد جگہ چھاپے مارے ، شیر زمان موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگئے۔ چھاپے مارے جارہے ہیں جس پر فاضل بنچ نے آرپی او ملتان کو شیرزمان کی گرفتاری سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 8ستمبر تک ملتوی کردی ۔

مزید :

صفحہ آخر -