اغوا اور بداخلاقی کا نشانہ بننے والی خاتون انصاف کیلئے عدالت پہنچ گئی

اغوا اور بداخلاقی کا نشانہ بننے والی خاتون انصاف کیلئے عدالت پہنچ گئی

لاہور(نامہ نگار)کوٹ عبدالمالک سے آنے والی خاتون اقرا کو ریلوے اسٹیشن لاہور سے 4افراد نے اغوا کرلیا ،بعد میں بداخلاقی کا نشانہ بنا کر اسے ویران جگہ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے ،متاثرہ لڑکی اپنے والدین کے ہمراہ انصاف کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئی۔ عدالت نے ریلوے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج انواراللہ کی عدالت میں کوٹ عبدالمالک کی اقرا کو اس کے والدین نے عدالت میں پیش کیا۔ لڑکی نے بتایا کہ 4 افراد وارث، نعیم، اختر اور شاہ رخ نے اسے ریلوے اسٹیشن سے اغوا کرلیا ، بداخلاقی کا نشانہ بنایا ،بعد میں اسے ریلوے اسٹیشن کے قریب پھینک کر فرارہوگئے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ریلوے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے جس پر فاضل جج نے 26اگست کو متعلقہ پولیس سے جواب طلب کرلیا ہے ۔

مزید : علاقائی