چوری میں ملوث دو ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں منظور

چوری میں ملوث دو ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں منظور

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جودیشل مجسٹریٹ احمد وقاص وڑائچ نے چوری کے مقدمے میں ملوث دو ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں 50،50ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔ گرین ٹاؤن پولیس نے ملزمان زیشان اور شعیب کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا،ملزمان کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ تفتیش میں ملزمان پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا، ناکافی ثبوت کی بنیاد پر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کی جائیں ۔

مزید : علاقائی