بنک نادہندہ شہری کی 48کنال 9 مرلے زرعی اراضی نیلام کرنے کاحکم

بنک نادہندہ شہری کی 48کنال 9 مرلے زرعی اراضی نیلام کرنے کاحکم

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے یو بی ایل کے ڈیفالٹر شہری کی 48کنال 9 مرلے زرعی اراضی بیس ستمبر کو نیلام کرنے کاحکم دے دیا ہے۔فاضل جج تمر حیات گوندل نے یونائیٹڈ بنک کی درخواست پر سماعت کی، بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شہری اکبر علی نے اپنی 48کنال 9 مرلے زرعی جائیداد رہن رکھوا کر بینک سے زرعی قرض کی سہولت حاصل کی لیکن قرض کی ادائیگی طے شدہ شرائط کے مطابق نہیں کی جس پر بینک نے شہری کو قرض کی رقم ادا کرنے کے متعدد مواقع بھی فراہم کئے مگر ڈیفالٹر اکبر علی نے بینک کی رقم ادا نہیں کی جس پر بینک نے شہری کو ڈیفالٹر قرار دے دیا۔

مزید : علاقائی