ڈیفالٹر شہری کی 86کنال 11مرلے جائیداد کی نیلامی کاحکم

ڈیفالٹر شہری کی 86کنال 11مرلے جائیداد کی نیلامی کاحکم

  

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے الائیڈ بنک کے ڈیفالٹر شہری کی 86کنال 11مرلے جائیداد چودہ ستمبر کو نیلام کرنے کاحکم دے دیا ہے۔ فاضل جج محسن رضا خان نے الائیڈ بینک کی درخواست پر سماعت کی، بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شہری برکت علی نے شرائط کے مطابق رقم کی ادائیگی نہیں کی عدالت نے 2015ء سے 7لاکھ 8ہزار روپے کی ڈگری بھی جاری کر رکھی ہے۔

مزید :

علاقائی -