تہمینہ جنجوعہ کو سیکرٹری قومی سلامتی ڈویژن کے عہدے کا اضافی چارج دیدیا گیا

تہمینہ جنجوعہ کو سیکرٹری قومی سلامتی ڈویژن کے عہدے کا اضافی چارج دیدیا گیا

  

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کو سیکرٹری قومی سلامتی ڈویژن کے عہدے کا اضافی چارج دیدیا گیا۔ منگل کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تہمینہ جنجوعہ کو اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ عامر اشرف خواجہ کی رخصتی مدت کے دوران سیکرٹری قومی سلامتی ڈویژن کی اضافی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ٗحال ہی میں تعینات ایڈیشنل سیکرٹری (انچارج) نیشنل سیکورٹی ڈویژن پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے بنیادی سکیل 21 کے آفیسر عامر اشرف خواجہ 12 اگست سے 30 اگست تک چھٹی پر چلے گئے ہیں۔ دریں اثناء اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان انتظامی سروس کے بنیادی سکیل 20 کے آفیسر محمد حمیر کریم پی ایم آفس (پبلک) میں جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے کے چارج سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ اسی طرح کامرس و ٹریڈ گروپ کے بنیادی سکیل 20 کی آفیسر راحیلہ تاجور بھی وزارت تجارت میں جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے کے چارج سے دستبردار ہو گئی ہیں۔ وہ ڈیپوٹیشن پر پبلک سروس کمیشن میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔

مزید :

صفحہ آخر -