ایم پی اے شاہ جہاں کی بیٹی ملزمہ فوزیہ کی درخواست ضمانت خارج
لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے تشدد سے ہلاک ہونے ولاے ملازم اختر کے مقدمہ میں ملوث ایم پی اے شاہ جہاں کی بیٹی ملزمہ فوزیہ کی درخواست ضمانت خارج کردی ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں گھریلو ملازم محمد اختر پر تشدد کرنے اور اس کی ہلاکت ہونے کے مقدمہ میں ملوث ایم پی اے شاہ جہاں کی بیٹی فوزیہ کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی عدالت میں مقتول محمد اختر کے والد ظفر کے وکیل عرفران ریاض گوندل نے بحث کی جس کے بعد عدالت نے وکلا ء کی بحث کے بعد ملزمہ فوزیہ کی ضمانت خارج کردی ۔ فوزیہ کے خلاف تھانہ اکبری گیٹ پولیس نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔