قتل میں ملوث ملزم کا4روزہ جسمانی ریمانڈ

قتل میں ملوث ملزم کا4روزہ جسمانی ریمانڈ

  

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد ورائچ کے روبرو نشتر کالونی پولیس نے ملزم عصمت اللہ کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عصمت اللہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا،ملزم نے لین دین کے معاملے پر مقتول سلیم کو قتل کیا تھا اور فرار ہو گیا تھا پولی سنے ملزم کو 3ماہ کے بعد گرفتار کیا تھا ملزم پہلے بھی کئی مقدمات میں ملوث رہ چکا ہے،ملزم عصمت اللہ کے قبضے سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ ابھی برآمد کروانا باقی ہے،ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے جس پر فاضل جج نے ملزم کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -