شہبازشریف کا معروف کالم نگار و دانشور ادیب جاودانی کے انتقال پر اظہار تعزیت

شہبازشریف کا معروف کالم نگار و دانشور ادیب جاودانی کے انتقال پر اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے معروف کالم نگار و دانشور ادیب جاودانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ادیب جاودانی کالم نگاری میں منفرد انداز رکھتے تھے اور مرحوم نے فروغ تعلیم کیلئے بھی گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔ ادیب جاودانی مرحوم کی صحافتی و تعلیمی شعبے میں خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید :

صفحہ آخر -