ایم کیو ایم کی اے پی سی ، پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی ، اے این پی ، جے یو آئی ، جماعت اسلامی کا شرکت سے انکار

ایم کیو ایم کی اے پی سی ، پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی ، اے این پی ، جے یو آئی ، ...

 کراچی (آن لائن)ایم کیو ایم کی کل جماعتی کانفرنس میں پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، اے این پی، جے یو آئی ،جماعت اسلامی فنگشنل لیگ سمیت دیگر پارٹیوں نے شرکت کرنے سے معذرت کرلی جبکہ گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ آل پارٹی کانفرنس پر سیاست کے بجائے ایم کیوایم کو سپورٹ کرنا چاہیے مسلم لیگ ن ایم کیوایم کو نئے سفر پر ویلکم کرتی ہے منگل کے روز ایم کیوایم کی آل پارٹی کانفرنس میں ملکی بڑی جماعتوں سمیت چھوٹی جماعتوں نے بھی شرکت سے بائیکاٹ کا فیصلے کرلیا پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات سنیٹر عاجز دھامڑہ موقف پیش کیا ہے کہ بعض معاملات میں ایم کیوایم کا موقف کلیئر نہیں ہیں اور آل پارٹیز کانفرنس کی کچھ نکات پر ایم کیوایم کو کچھ چیزیں واضح ہیں اور نہ ہی وہ اس پر اپنا کوئی موقف پیش کرسکے اور دوسری طرف پیپلزپارٹی کے آل پارٹیز کانفرنس میں بھی ایم کیوایم نے شرکت نہیں کی تھی جس کی وجہ سے پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم کی آل پارٹی کانفرنس میں شرکت سے معذرت کی ہے۔گورنر سندھ محمد زبیر نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کی تقریر کے بعد ان کی اپنی پارٹی نے ان کے خلاف نعرا لگایا اور آج وہی پارٹی 2یا 3حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے پی ایس پی اور ایم کیوایم پاکستان الطاف کی پارٹی کے مخالف ہیں اور آج وہ دونوں اکھٹے ہونے جارہے ہیں تو یہ پاکستان اور کراچی کے لئے اہم دن ہے انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو ایم کیوایم کی نئی کوششوں کو سراہنا چاہئے کل جماعتی کانفرنس پر سیاست کے بجائے ایم کیوایم کو سپورٹ کرنا چاہیے مسلم لیگ ن ایم کیو ایم کو نئے سفر پر خوش آمد ید کہتی ہے۔

ایم کیوایم

مزید : صفحہ آخر