معلومات تک شفاف رسائی کے بل کو سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے ، مریم اورنگزیب

معلومات تک شفاف رسائی کے بل کو سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے ، مریم ...

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برآئے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے معلومات تک شفاف رسائی کا وعدہ پورا کر دیا ،متفقہ بل کو سب سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے، محمدنوازشریف کے وژن کے مطابق ٹرانسپرنسی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں، حکومت کے 4سال میں کرپشن کا ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے معلومات تک شفاف رسائی کا وعدہ پورا کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ معلومات تک شفاف رسائی کے متفقہ بل کو سب سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بل کے تین حصے ہیں جن میں عوامی مفاد کا تحفظ کیا گیا ہے، بل سے صحافیوں کو معلومات تک شفاف اور موثر انداز میں آسان رسائی میسر ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ بل کے تحت 10 دن میں معلومات دینا ہوں گی۔وزیر مملکت نے کہا کہ معلومات روکنے کی صورت میں دو سال سزا اور جرمانہ ہے،متعلقہ حکام کو معلومات فراہم نہ کرنے کی وجوہات تین دن کے اندردینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت نیشنل سکیورٹی کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے اور انفارمیشن کمیشن کے ذریعے پارلیمانی نگرانی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بل کی متفقہ منظوری پر پارلیمینٹ مبارکباد کی مستحق ہے،چیئرمین سینیٹ نے بل کے حوالے سے حکومت کے کردار کو سراہا ،مریم اورنگزیب نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اگلے سیشن میں بل پیش کر دیا جائے گا۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ آخر