بورڈ آف ریو نیوپنجاب ؛ 3مالی سالوں کی ادھوری ریکوری کی حتمی رپورٹ کا آغاز کردیا گیا

بورڈ آف ریو نیوپنجاب ؛ 3مالی سالوں کی ادھوری ریکوری کی حتمی رپورٹ کا آغاز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(عامر بٹ سے)بورڈ آف ریونیو پنجاب کے ممبر جوڈیشل 6نے سال 2014/15، 2015/16 اور 2016/17کے دوران ٹارگٹ کئے جانے والی ریونیو، ادھوری چھوڑے جانے والی ریکوری اور انڈر ویلیو کے تحت ہونے والے نقصانات کی تفصیلی فہرست مرتب کرتے ہوئے انسپکشن کی روشنی میں حتمی رپورٹ کا آغاز کر دیا ہے ،ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ صوبائی دارلحکومت کی حدود میں آنے والے پٹوار سرکل اور رجسٹریشن برانچوں میں وصول کئے جانے والی فیسوں میں موٹیشن فیس(انتقالات فیس)رجسٹریشن ،کپٹیل ویلیو ٹیکس،واٹر ریٹ آبیانہ ،ایگری کلچر انکم ٹیکس بھی شامل ہیں جس کی وصولی کا طریقہ کار اور بورڈ آف ریونیو کی جانب سے دیئے جانے والے ٹارگٹ کی روشنی وصول کئے جانے والی ریونیو کی تفصیلی صورتحال کا جائز ہ لینے کے لئے ممبر جوڈیشل کے 6کے زیرنگرانی انسپکشن کا آغاز کیا جا چکا ہے ، سابقہ تین مالی سال کے اعدادو شمار کے مطابق سٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں 2014/15میں سالانہ ٹارگٹ 5667ملین اور ریکوری 2184ملین ،2015-16میں سالانہ ٹارگٹ 7589ملین جبکہ ریکوری 7712ملین اور 2016-17کے لئے سالانہ ٹارگٹ کی مد میں 8845ملین روپے مختص کئے گئے تھے جبکہ ریکوری 10093ملین حکومتی خزانے میں جمع کروائے گئے ہیں ،اسی طرح رجسٹریشن فیس کے لئے 2014-15میں سالانہ 1089ملین اور ریکوری 1509ملین،2015-16میں ٹارگٹ 375ملین جبکہ ریکوری 256ملین اسی طرح 2016-17میں سالانہ ٹارگٹ کی مد میں 190ملین اور 170ملین روپے حکومتی خزانے میں جمع کروا کر ایوریج پرفامنس دی ہے ،کیپٹل ویلیو ٹیکس کی مد میں سالانہ ریکوری ٹارگٹ 2014-15میں2587 ملین جبکہ ریکوری 1232 ملین ،2015-16میں ٹارگٹ 2846ملین ریکوری2762ملین روپے اور 2016-17میں4610 ملین جبکہ ریکوری کی مد میں 4412 ملین روپے حکومتی خزانے میں جمع کروائے ہیں ,اسی طرح ممبر جوڈیشل 6ممبر کی جانب سے کی جانے والی انسپکشن میں سالانہ واٹر ریٹ آبیانہ کے لئے سالانہ ریکوری ٹارگٹ 2014-15میں ڈیمانڈ 46.36 ملین روپے جبکہ اس میں سے صرف 2فیصد ریکور ی کی گئی اسی طرح ملین ،2015-16میں ٹارگٹ 1969جبکہ صرف 4فیصد ریکوری کی گئی جبکہ سال 2016-17میں 19.56 ملین جبکہ ریکوری کی مد میں صرف 15فیصد ریکوری کرکے پچھلے سالوں کی نسبت بہتر اور مجموعی طور پر انتہائی خراب کارکردگی کا ثبوت دیا ہے ۔بورڈ آف ریونیو کے ترجمان نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2017-18میں پچھلے سالوں کی نسبت کارکردگی بہتر ہو گی جس کے لئے تشکیل کردہ لائحہ عمل کے مطابق تمام افسران کام کررہے ہیں ،بصورت دیگر تمام انتظامی افسران کو انتباء کر دیا گیا ہے کہ غفلت اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہ کی جائے گی ،تمام افسران کی مانیٹرنگ کے لئے لائحہ عمل تشکیل دیے دیا گیا ہے۔
ریکوری رپورٹ

مزید :

صفحہ آخر -