بد عنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح لوٹی رقم کی وصولی کیلئے پر عزم ہے ، قمر زمان چوہدری

بد عنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح لوٹی رقم کی وصولی کیلئے پر عزم ہے ، قمر ...

ویانا(مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے بدعنوانی کا خاتمہ ادارے کی اولین تر جیح ہے۔گزشتہ روز ویانا میں بدعنوانی کے خاتمے کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا نیب بد عنو ان عناصر سے لوٹی ہوئی رقم وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرانے کیلئے پر عزم ہے۔ بدعنوانی کا خاتمہ بدعنوانی کیخلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کی شقوں پر عملدرآمد کیلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ موجودہ انتظامیہ کے دور میں نیب نے پچاس ارب روپے کی وصولی کی جو ایک ریکارڈ ہے۔ نیب کی سزا دلانے کی شرح تقریبا پچھتر فیصد ہے جو پاکستان میں انسداد بدعنوانی کے کسی ادارے کیلئے مثالی کامیابی ہے۔

قمر زمان چوہدری

مزید : صفحہ آخر