عمران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

عمران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این ) تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ۔پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے 16 اگست کے آرڈر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جس پر جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔تحریک انصاف کی جانب سے بیرسٹر انور منصور عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ فارن فنڈنگ کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے جب کہ کیس میں الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار نہیں۔وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کے نوٹس پر 7 ستمبر تک جواب کا کہا ہے، معاملہ سپریم کورٹ میں ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن کو عدالتی فیصلے تک کسی کارروائی سے روکا جائے۔جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی وکیل سے استفسار کیا کہ ہم سپریم کورٹ میں جاری کیس پرکوئی آرڈر کیسے دے سکتے ہیں، کیایہ مناسب نہیں کہ آپ اس معاملے میں سپریم کورٹ سے رجوع کریں۔اس موقع پر بیرسٹر منصور علی نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ تعطیلات کے سبب سپریم کورٹ میں بنچ دستیاب نہیں ہے۔عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد الیکشن کمیشن اور درخواست گزار اکبر ایس بابر کو پیر 28 اگست کے لئے نوٹس جاری کردیا۔

مزید :

صفحہ آخر -