حافظ ائیر انٹرنیشنل،کاروان جمال،البقرہ ٹریول،انوار مدینہ اور کاروان عبد الرحیم پشاور کے عازمین حج کل روانہ ہوں گے

حافظ ائیر انٹرنیشنل،کاروان جمال،البقرہ ٹریول،انوار مدینہ اور کاروان عبد ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حافظ ائیر انٹرنیشنل، کاروان جمال،البقرہ ٹریول،انوار مدینہ،کاروان عبد الرحیم پشاور کے عازمین کل24اگست کو لاہور سے جدہ کے لیے روانہ ہوں گے ،حافظ ائیر انٹرنیشنل کی فلائٹ PIA759۔رات 10بج کر45منٹ پر روانہ ہو گی قافلے کی قیادت ملک عمیرطالب کریں گے جبکہ کاروان جمال،البقرہ ریول، انوار مدینہ کی فلیٹ شاہین ائیر لائنزNL717کے ذریعے صبح9بج کر20منٹ پر لاہور سے روانہ ہوں گے قافلے کی قیادت ملک حق نواز، ملک محمد آصف،انوار احمد خان کریں گے تمام عازمین کو روانگی سے 6گھنٹے قبل علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ لاہور رپورٹ ہونے کا کہا گیا ہے۔کاروان عبد الرحیم پشاور کے قافلے کی قیادت مولانا محمد ادریس کریں گے عازمین حج کو روانگی سے6گھنٹے پہلے پشاور ائیرپورٹ پرب پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

روانگی

مزید : صفحہ آخر