ایسی کمپنی کی حمایت نہیں کرینگے جو مجاملہ، وزٹ ویزہ والے افراد کو حج کرواتے پکڑی گئی، وحید بٹ

ایسی کمپنی کی حمایت نہیں کرینگے جو مجاملہ، وزٹ ویزہ والے افراد کو حج کرواتے ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ پاکستان نے حج 2017ء میں وزٹ ویزہ، مجاملہ ویزہ، بزنس ویزہ رکھنے والے افراد کو حج کروانے والی کمپنیوں کی انتظامیہ کو تا حیات بلیک لسٹ کرنے اور کمپنی کا کنٹرول واپس لینے کا اعلان کر دیا ہوپ کے مرکزی قائم مقام الحاج وحید بٹ نے ملک بھر کی پرائیویٹ سکیم کی کمپنیوں کو متنبہ کر دیا،وحید بٹ نے کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور اور ہوپ کے درمیان اتفاق ہو گیا ہے کہ ہوپ ایسی کمپنی کی حمایت نہیں کرے گی جو کمپنی حج2017ء میں کسی بھی مجاملہ ویزہ،وزٹ ویزہ والے افراد کو حج کرواتے پکڑی گئی وزارت کے اقدام کی حمایت کریں گے ایسی کمپنی کو فروخت کر کے حاجیوں کو ادائیگیاں کریں گے سعودی گورنمنٹ نے بھی وزٹ ویزہ والوں پر حج کی پابندی لگا دی ہے۔

وحید بٹ

مزید :

صفحہ آخر -