پنجاب حکومت کا مال روڈ سمیت چار مقامات کو ریڈ زون بنانے کا فیصلہ،سمری تیار
لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ پاکستان) صوبائی دارالحکومت میں مظاہروں اور دھرنوں کو روکنے کیلئے مال روڈ سمیت چار مقامات کو ریڈ زون بنانے کا فیصلہ،سمری تیار،عملدرآمد صوبائی کابینہ کمیٹی برآئے امن وامان کے اجلاس میں قرارداد کی منظوری کے بعد ہو گا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں مظاہروں اور دھرنوں کو روکنے کیلئے مال روڈ سمیت چار مقامات کو ریڈ زون بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، مال روڑ، جی او آر ون ،ایوان وزیر اعلیٰ اور سول سیکرٹریٹ کے باہرمظاہروں اوراور دھرنوں پر پابندی ہو گی۔ذرائع کے مطابق لاہور کے 4 مقامات کو ریڈ زون قرار دینے کی سمری تیار کر لی گئی جس پر باقاعدہ عملدرآمد صوبائی کابینہ کمیٹی برآئے امن وامان کے اجلاس میں قرارداد کی منظوری کے بعد ہو گا۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ء اللہ نے بھی کہاکہ کچھ مقامات کو ریڈ زون قرار دینے کیلئے معاملات زیر غور ہیں۔