وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی لاہور آمد شہبازشریف نے ائیرپورٹ پر استقبال کیا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی لاہور آمد شہبازشریف نے ائیرپورٹ پر استقبال کیا

  

لاہور(سٹی رپورٹر)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گزشتہ روز لاہور پہنچے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ائیرپورٹ پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا استقبال کیا۔ چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سی سی پی او، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈپٹی کمشنر اور اعلیٰ حکام بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے۔ بعدازاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئے ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ائیرپورٹ پر رخصت کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -