لاہورمیں گرمی اور حبس کا راج قائم،آئندہ دس گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان

لاہورمیں گرمی اور حبس کا راج قائم،آئندہ دس گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان

  

لاہور (جنرل رپورٹر) شہر میں گزشتہ روزبھی گرمی اور حبس کا راج قائم رہاجبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہا تاہم کہیں بھی بارش نہ برسی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دس گھنٹوں کے دوران بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔ گزشتہ روز حبس اور گرمی کے ساتھ ساتھ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسہ بھی جاری رہا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے حبس ہے ، گذشتہ روز لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 اور کم سے کم 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

مزید :

صفحہ آخر -