کلثوم نواز کو گلے کا کینسر تشخیص،علاج جلد شروع کیا جائیگا،ڈاکٹرز
لندن(صباح نیوز)سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو گلے کا کینسر تشخیص ہوا ہے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے کچھ ٹیسٹ لیے گئے جس میں ان کو حلق کا کینسر تشخیص ہوا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے گلے کا کینسر قابل علاج ہے اور ان کا علاج جلد شروع کیا جائے گا اور وہ جلد صحت یاب بھی ہو جائیں گی اور ڈاکٹرز کی اجازت کے بعد کلثوم نواز انتخابی مہم کے آخری ہفتے میں شریک ہوں گی۔
کلثوم نواز