کلثوم نواز کے گلے پر گلٹی تھی چیک اپ کیلئے لندن گئیں ،مجیب الرحمن شامی

کلثوم نواز کے گلے پر گلٹی تھی چیک اپ کیلئے لندن گئیں ،مجیب الرحمن شامی

لاہور ( ما نیٹر نگ ڈیسک )سینئر صحافی و تجزیہ نگار مجیب الرحمن شامی نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے گلے پر گلٹی نمودار ہو ئی تھی جس کے بعد وہ چیک اپ کیلئے لندن گئیں تھیں ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے بتایا کہ لندن میں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے اور ڈاکٹرز نے گلے کی کینسر کی تشخیص کی ۔انہو ں نے بتایا کہ ڈاکٹرز کا کہناہے کہ کلثوم نواز کی ہر تین ماہ میں ایک بار تھراپی کی جائے گی ،اس طرح وہ پاکستان واپس آ جائیں گی اور اپنی الیکشن مہم میں بھی حصہ لے سکیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ کسی قسم کے خطرے کی بات نہیں ہے وہ جلد ہی صحت یاب ہو جائیں گی ۔

مزید : صفحہ آخر