این اے 120 ضمنی الیکشن،صوبائی الیکشن کمشنر کا اجلاس،امیدواروں کی شرکت

این اے 120 ضمنی الیکشن،صوبائی الیکشن کمشنر کا اجلاس،امیدواروں کی شرکت

لاہور(نامہ نگار )صوبائی الیکشن کمشنر، پنجاب شریف اللہ کی سربراہی میں حلقہ این اے 120 ضمنی الیکشن کے تمام امیدواران کے ساتھ ضابطہ اخلاق کے حوالے سے اہم میٹنگ منعقد کی گئی جس میں متعلقہ حلقہ کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، ریٹرننگ آفیسر ، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر، مانیٹرنگ آفیسرز، ریجنل الیکشن کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لاہورنے بھی شرکت کی ۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن مذکورہ حلقہ میں منصفانہ انتخاب کا انعقاد کرنے کے لئے کوشاں ہے جس کے لئے تمام امیدواران کا تعاون درکار ہے ۔ تحریک انصاف سے یاسمین راشد ،پیپلز پارٹی کے فیصل میراور دیگر امیدواران نے اس حوالے سے اپنی گزارشات صوبائی الیکشن کمشنر کے سامنے پیش کیں۔

اجلاس،امیدواران

مزید : صفحہ آخر