این اے 120 ضمنی الیکشن، رجسٹرڈ عسکری و سرکاری ملازمین اور پولنگ عملہ کو بھی پوسٹل ووٹنگ کا حصہ بنانے کا مراسلہ جاری

این اے 120 ضمنی الیکشن، رجسٹرڈ عسکری و سرکاری ملازمین اور پولنگ عملہ کو بھی ...

  

لاہور(نامہ نگار)الیکشن کمیشن پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120میں رجسٹرڈ عسکری و سرکاری ملازمین اور پولنگ عملہ کو بھی پوسٹل ووٹنگ کا حصہ بنانے کا مراسلہ جاری کر دیاہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ 120کے ریٹرننگ آفیسر میاں محمد شاہد کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ انتیس کے تحت این اے 120 کے رہائشی عسکری اور سرکاری ملازمین اور ان کے اہلخانہ بھی ڈاک کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے جس کے لئے مذکورہ سرکاری ملازمین تیس اگست تک ریٹرننگ آفیسر میاں محمد شاہد کو پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لئے درخواستیں دے سکتے ہیں۔

مراسلہ جاری

مزید :

صفحہ آخر -