سوئی ناردرن گیس کمپنی کو رواں سال میں نئے کنکشنوں کیلئے میٹروں کی پہلی کھیپ مل گئی

سوئی ناردرن گیس کمپنی کو رواں سال میں نئے کنکشنوں کیلئے میٹروں کی پہلی کھیپ ...

  

لاہور(خبرنگار) سوئی ناردرن گیس کمپنی کو رواں سال میں نئے کنکشنوں کے لئے میٹروں کی پہلی کھیپ مل گئی ہے۔ گیس حکام کے مطابق رواں سال میں لاہور ریجن میں صارفین کو ڈیڑھ لاکھ نئے کنکشن دئیے جائیں گے جو کہ گزشتہ سال 70 ہزار گیس کنکشنوں کی نسبت دوگنا ہیں، جبکہ باقی ریجنوں میں بھی گیس کے نئے کنکشنوں کی فراہمی کا ہدف بڑھا دیا گیاہے ۔ اس میں فیصل آباد میں ایک لاکھ سے زائد گیس کے نئے کنکشن فراہم کئے جائیں گے جبکہ شیخوپورہ میں 50 ہزار سے زائد گیس کے نئے کنکشن فراہم کئے جائیں گے۔ گیس حکام کے مطابق رواں سال میں صنعتوں ، سی این جی اور کمرشل صارفین سمیت تمام سیکٹر میں گیس کے نئے کنکشن فراہم کئے جائیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -