اوہائیو، امریکی عدالت کے باہر زخمی جج کی جوابی فائرنگ، حملہ آور ہلاک

اوہائیو، امریکی عدالت کے باہر زخمی جج کی جوابی فائرنگ، حملہ آور ہلاک

کولمبس(صباح نیوز) امریکی ریاست اوہائیو میں جج نے عدالت کے باہر اپنے اوپر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ اوہائیو کے شہر اسٹیوبنبیل کی جیفرسن کاؤنٹی میں پیش آیا جہاں جج جوزیف بریزیس جب عدالت کے قریب پہنچے تو پہلے سے ان کے انتظار میں موجود شخص نے ان پر انتہائی قریب سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ان کے پیٹ میں کئی گولیاں لگیں تاہم جج نے ہوش و حواس پر قابو رکھتے ہوئے فورا اپنے پاس موجود پستول نکال کر حملہ آور پر فائرنگ کردی جبکہ قریب موجود پولیس نے بھی حملہ آور پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ جج نے حملہ آور پر کم از کم پانچ گولیاں چلائیں۔زخمی جج کو فورا ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ حملہ آور کی شناخت نتھانیئل رچمنڈ کے نام سے ہوئی۔

جج / فائرنگ

مزید : علاقائی