بیگم نسیم ولی خان اورصاحبزادے اسفند یار ولی میں صلح ہوگئی

بیگم نسیم ولی خان اورصاحبزادے اسفند یار ولی میں صلح ہوگئی

چارسدہ(صباح نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما بیگم نسیم ولی خان کی اپنے صاحبزادے اسفند یار ولی خان سے صلح ہوگئی۔اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی اور بیگم نسیم ولی کی ملاقات ہوئی ہے جس کے دوران ماں بیٹے کے درمیان صلح ہوگئی، دونوں نے کھانا بھی ساتھ ہی کھایا۔اسفند یار ولی خان اور بیگم نسیم ولی میں ملاقات گزشتہ روز چارسدہ کے علاقے ولی باغ میں بیگم نسیم ولی کے گھر پر دوپہر 12 بجے کے قریب ہوئی۔بیگم نسیم ولی کے گھر آنے والوں میں امیر حیدر خان ہوتی کے ساتھ ان کی والدہ، اسفندیار ولی خان اور ایمل ولی بھی تھے،اسفند یار ولی سمیت دیگر مہمانوں نے دوپہر کا کھانا بھی کھایا۔اس موقع پر بیگم نسیم ولی کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ روز امیر حیدر خان ہوتی نے اسفندیار ولی کے آنے کی اطلاع دی تھی۔

اے این پی

مزید : علاقائی