وفاقی حکومت کے 3193ملازمین کی بیرون ملک شادیاں

وفاقی حکومت کے 3193ملازمین کی بیرون ملک شادیاں

  

اسلام آباد(اے این این ) سینیٹ میں بیرون ملک شادیاں کرنیوالے 3193وفاقی ملازمین کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔ بیرون ملک شادیاں کرنے والے وفاقی ملازمین کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردی گئی جس کے مطابق تین ہزار 193 ملازمین نے بیرون ملک سے شادیاں کیں اور سب سے زیادہ گریڈ 1 سے 8 تک کے ملازمین نے شادیاں کیں جن کی تعداد 2 ہزار 474 ہے ۔ گریڈ 17 سے 22 ویں گریڈ تک کے 68 افسران نے بیرون ملک سے شادیاں کیں جن میں سے 22 گریڈ کے صرف ایک افسر نے بیرون ملک بیاہ رچایا اور 20 اور 21 گریڈ کے 3 ،3 افسران نے ملک سے باہر شادی کے سہرے سجائے جبکہ گریڈ 9 سے 16 تک کے 653 افسران دوسرے ممالک سے اپنی دلہنیں لے کر آئے۔

غیرملکی شادیاں

مزید :

علاقائی -