بر طانیہ میں آباد پاکستانی اور کشمیر ی پاکستان اور کشمیر کی تر قی میں فعا ل کردارادا کر رہے ہیں،بر طانوی وفد

بر طانیہ میں آباد پاکستانی اور کشمیر ی پاکستان اور کشمیر کی تر قی میں فعا ل ...

اسلام آباد(پ ر)مینجنگ ڈا ئر یکٹر اوورسیز پاکستانیز فاؤ نڈیشن حبیب الر حمن گیلا نی سے بر طانیہ سے آنے والے اعلیٰ سطحی وفد نے خصو صی ملا قات کی ۔ وفد میں اینڈریو گیانے ، ایم پی بر ائے ڈینٹن اینڈ ریڈش ، یوکے، واجد خان ممبر پارلیمنٹ، عاصم رشید کونسلر روچ ڈیل اور راجہ نجا بت حسین چیئر مین جموں و کشمیر سیلف ڈیٹر منیشن مووومنٹ شامل تھے۔ او پی ایف کے ایم ڈی نے وفد کو اوورسیز پاکستانیوں کی فلا ح و بہبود کے لئے سو شل ویلفیئر تعلیم ، ہاؤسنگ اور آ ن لائن کمپلینٹ سسٹم سے متعلق اقد امات سے روشنا س کیا۔ وفد نے خاص طور پر بتا یا کہ بر طانیہ میں آباد پاکستانی اور کشمیر ی جس طر ح بر طا نو ی معا شرے کی ترقی اور فلا ح و بہبود کے لیے میڈیسن ، قا نو ن اور اکا ؤ نٹنسی وغیرہ کے شعبوں میں مصروف عمل ہیں اسی طرح و ہ مسئلہ کشمیر کو بھی بین الا قوامی سطح پر اُجا گر کر رہے ہیں ۔ یہ طبقہ پاکستان اور کشمیر کی تر قی میں بھی فعا ل کردارادا کر تا ہے ،یہ لو گ یہاں سر مایہ کاری کرنے کے لیے بھی تیا ر ہیں ۔ عاصم رشید نے تجو یز دی کہ پاکستا ن اور کشمیر سے زیادہ آگاہی کیلئے بر طا نوی نو جو انوں کو پاکستان اور کشمیر کے دوروں کی دعو ت دی جا نی چاہئے ۔حبیب الر حمن گیلا نی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوپی ایف اس معا ملے میں ہر طرح کا تعاون فر اہم کرے گا ۔ او پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل ساجد قا ضی نے اس مو قع پر کہا کہ او پی ایف بحیثیت ادارہ بیرون ملک آباد پاکستانیوں کے تجر بات سے ہر ممکن فائدہ اُٹھانے کے لئے مختلف پر وگرام تر تیب دے رہا ہے۔

بر طانوی وفد

مزید : علاقائی