شریف خاندان نیب میں پیش نہ ہوکر قانون شکنی کررہا ہے، طارق شبیر چیمہ

شریف خاندان نیب میں پیش نہ ہوکر قانون شکنی کررہا ہے، طارق شبیر چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہیڈراجکاں(نامہ نگار) حکمرانوں نے عوام کو مایوسیوں کے سواء کچھ نہیں دیا، حکمران جماعت کے وزیراعظم کرپشن میں نااہل ہوئے،مخالفین کو 2018ء کے الیکشن میں عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پرناکام ہو چکی ہے ، الیکشن میں حکومتی امیدواروں کا ہر حلقے میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

(ق) کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور ایم این اے چودھری طارق بشیر چیمہ نے گزشتہ روز ندیم ارشاد چودھری اورماسڑ محمد ارشد رہائشی 117ڈی بی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے پانامہ لیکس کیس کے فیصلے سے حکمرانوں کی کرپشن کھل کر عوام کے سامنے آچکی ہے، شریف خاندان نیب میں پیش نہ ہوکر قانون کی دھجیاں اڑا رہاہے، انشاء اڈیالہ جیل ان کا مقدر ہو گی،،انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں، اور ہسپتالوں میں دوائیاں تک نہیں، وزیراعلی لاہور کو پیر س بنانے پر لگے ہوئے ہیں ،غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے کوئی بھی ترقیاتی منصوبہ مکمل نہ ہوسکا، ملک میں شدید توانائی کا بحران ختم کرنے میں حکمران مکمل طور پر ناکام ہیں ،حلقہ کے عوامی نمائندے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے تھا نوں ،کچہریوں اور چٹی دلالوں اور رشوت کی سیاست کررہے ہیں ۔ میاں اختر علی ضیاء،چودھری شفیق سدھو، کونسلر چودھری عمران اصغر، مولوی سیف الرحمان،حاجی عابد سندھو،مولوی عثمان ارشد،وقاص ارشد بھی اس موقع پر موجود تھے ۔