حلقہ میں بھر پور ترقیاتی کاموں کیساتھ سیوریج نظام کی بحالی ترجیح ہے، احسان الحق

حلقہ میں بھر پور ترقیاتی کاموں کیساتھ سیوریج نظام کی بحالی ترجیح ہے، احسان ...

  

چشتیاں (نمائندہ پاکستان)صوبائی اسمبلی کے ممبر چوہدری احسان الحق باجوہ نے کہا ہے کہ ان شاء اللہ چشتیاں شہر کو دبئی بنا دوں گا ۔ شہریوں نے دیکھ لیا ہے کہ جتنے ترقیاتی کاموں کے لیے میں نے اپنی ذاتی کوششوں کی وجہ سے فنڈز حاصل کیے ہیں اور علاقے میں ترقیاتی کام کروائے ہیں وہ ایک کھلی کتاب کی مانند ہیں جبکہ میں ایم پی اے بننے سے پہلے چشتیاں شہر میں آتا تھا تو چشتیاں کے حالت زار(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

دیکھ کر رونا آجاتا تھا ۔ کیونکہ سابقہ ایم پی اے از نے اس علاقہ کی بہتر ی اور بھلائی کے لیے کوئی دلچسپی نہ لی ۔ جبکہ میں نے پورے علاقہ میں ترقیاتی کام کروا کر اور ڈبل روڈ بنا کر ثابت کر دیا ہے کہ مجھے علاقہ کی عوام سے محبت ہے ۔ شہر کی کالونیوں میں ہر گلی میں سیوریج اور ٹف ٹائل لگائی جائے گی جبکہ سیوریج کے نظام کو مکمل ہونے میں ابھی دو سال لگے گے ۔ کیونکہ پورا علاقہ میں سیوریج کا نظام بحال کرنا ہے میری کوششوں کی بدولت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی کار کر دگی اور صحت و صفائی کے حوالے سے پنجاب بھر میں اول آیا ہے ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کیا اس موقع پر بلدیہ چیئر مین چوہدری عبدالرزاق رامے ، وائس چیئر مین ملک محمد ناصر اور کونسلرز بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ کی سہولت کے لیے ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ نئی خریدی گئی ہے اس کے علاوہ منگھیراں شریف روڈ کے لیے گرانٹ منظور ہو چکی ہے اور ایک ماہ میں کام شروع ہو جائے گا جبکہ حکومت پنجاب نے 184نئے ملازم عملہ صفائی رکھنے کی بھی منظوری دے دی ہے انہوں نے کہا کہ نور پورہ کی ہر گلی میں ٹف ٹائل لگے گی اور سیوریج بھی بچھایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہر دیہات کو پختہ سڑک دی جائے گی جس کی منظوری بھی ہو چکی ہے ۔ اس موقع پر بلدیہ چیئر مین چوہدری عبدالرزا ق رامے نے بتایا کہ ایک ماہ کے بعد سکر مشین کے جکڑ مشین بھی آ جائے گی انہوں نے کہا کہ شہری خود دیکھ لیں کہ میں نے چند ماہ میں ایم پی اے کی خصوصی شفقت کے نتیجہ میں شہر کا نقشہ بدل دیا ہے اور شہر کو ماڈل شہر بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو ان شاء اللہ تعالیٰ مکمل بنیادی سہولتیں فراہم کیں جائیں گی۔

احسان الحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -