رجسٹری برانچ ملتان کے اہلکاروں کی ہڑتال10ویں روز میں داخل،دفاتر کو تالے

رجسٹری برانچ ملتان کے اہلکاروں کی ہڑتال10ویں روز میں داخل،دفاتر کو تالے

  

ملتان(نمائندہ خصوصی،نیوز رپورٹر)رجسٹری برانچ ملتان کے اہلکاروں کی ہڑتال10ویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔رجسٹری محرر اور کلریکل سٹاف نے گزشتہ روز بھی ایپکا کی قلم چھوڑ ہڑتال پر کام نہ کیا اور دفاتر کو تالے لگا کر احتجاجی کیمپ میں شرکت کی۔رجسٹری برانچ کے اہلکاروں کی مسلسل 10روز ہڑتال کیوجہ سے جہاں ایک طرف سینکڑوں شہریوں پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہیں حکومت (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

پنجاب کو گزشتہ 10دنوں کے دوران5کروڑ سے زائد ریونیو سے محروم ہونا پڑا ہے۔رجسٹری محرر بروقت آفس پہنچ تو جاتے ہیں لیکن حاضری لگاکر دفاتر کو تالے لگا دیتے ہیں سب رجسٹراروں کی ہدایات کے باوجود رجسٹری برانچ کے اہل کار ایپکا رہنماؤں کی ہدایات کو ترجیح دیتے ہیں،جس کیوجہ سے سائیلین شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ڈسٹرکٹ کلیکٹر آفس میں ایپکا کی ہڑتال کیوجہ سے جہاں ایک طرف دفتگری امور معطل ہوکر رہ چکے ہیں وہیں ریونیو کورٹس کے امور بھی بری طرح معطل ہوکر رہ چکے ہیں وہیں ریونیو کورٹس کے امور بھی بری طرح متاثر ہیں۔ڈسٹرکٹ کلیکٹر کوٹ،ایڈیشنل کلیکٹر کوٹ،اسسٹنٹ کلیکٹر کورٹس میں کیسز کی سماعت نہیں ہوسکی عدالتی عملہ نے دور دراز سے آئے ہوئے سائیلین کو اگلی تاریخ دیکر رخصٹ کردیا ہے ایپکا کی احتجاجی ہڑتال کیوجہ سے این ٹی او برانچ رجسٹری ریکارڈ روم،نقول برانچز کو بھی تالے لگے ہوئے ہیں سائیلین کو نقول کے حصول کیلئے مشکلات کا سامنا ہے۔ایپکا یونٹ ڈی سی آفس کے صدر سید اعظم زیدی نے کہا ہے کہ انٹی کرپشن کی دھونس دھاندلی پر مبنی کارروائیوں کے خلاف ایپکا کی ہڑتال جاری رہے گی جب تک ملازمین کے خلاف درج کئے گئے جھوٹے مقدمات کو خارج نہیں کیا جاتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہڑتالی ملازمین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ انٹی کرپشن نے ایک عرصہ سے ٹاؤٹ مافیا کے ذریعے چھوٹے ملازمین کی زندگی اجیرن بنارکھی ہے پہلے ٹاؤٹ مافیا کے ذریعے مقدمات کا اندراج کیا جاتا ہے بعدازاں اسی ٹاؤٹ کے ذریعے ملازمین کو بلیک میل کرکے بھاری رقوم وصول کی جاتی ہیں جوکہ ملازمین کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ ایپکا یونین انٹی کرپشن حکام کے اس لوٹ مار کے نظام کو سختی سے مسترد کرتی ہے احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حاجی شوکت حسین سپرنٹنڈنٹس شاہد محمود،تیمور اسلم اور محمد ذین ڈوگر نے کہا کہ ایپکا نے ہمیشہ سرکاری اداروں کا احترام کیا ہے لیکن ہماری نرمی کو کمزوری نہ سمجھا جائے اگر محکمہ انٹی کرپشن نے اپنا قبلہ درست نہ کیا اور ملازمین کے خلاف منفی ہتھکنڈوں بند کرنے سمیت ملازمین کے خلاف درج مقدمات خارج نہ کئے تو ضلع کے تمام یونٹ انٹی کرپشن دفتر کے باہر دھرنا دینے پر مجبور ہونگے اس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملتان زاہد اکرام نے اجتماع کو بتایا کہ حکومت پنجاب نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن گوہر مشتاق بھٹہ کے ٹرانسفر کے آرڈر کردئیے ہیں جس پر ملازمین نے اطمینان کا اظہار کیا تاہم ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات کے اخراج تک احتجاج جاری رہے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -