ایپکا یونٹ ڈی سی آفس کی طویل ہڑتال ‘ ماتحت برانچز میں کام عملاً ٹھپ

ایپکا یونٹ ڈی سی آفس کی طویل ہڑتال ‘ ماتحت برانچز میں کام عملاً ٹھپ

ملتان( نیوز رپورٹر) ایپکا یونٹ ڈی سی آفس کی ہڑتال طول پکڑنے کے باعث ماتحت درجن بھر برانچز میں کام عملاً ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ‘ گزشتہ 10 روز سے علامتی اورتین روز سے قلم چھوڑ ہڑتال سے ڈومیسائل ‘ رجسٹری ‘ نقول ‘ اردو ریکارڈ روم انگلش ریکارڈ روم ‘ جنرل ‘ اسلحہ ‘ این ٹی او ‘ کالونی برانچز سمیت اے سی سٹی و صدر کے دفاتر بھی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں اور اس صورتحال نے سائلین کو خوار کرکے رکھ دیا ہے(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

جبکہ اے سی سٹی آفس اور اے سی صدر آفس کے غیر فعال ہونے کے باعث تجاوزات اور پرائس کنٹرول آپریشن بھی ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں ۔ ذرائع ے مطابق ملازمین کی ہڑتال پر جانے کیوجہ سے ڈی سی ‘ اے سی سٹی اور اے سی صدر سمیت دیگرتمام افسران دفاتر میں برائے نام پائے گئے ہیں ۔ تاہم اس ہڑتال سے ملتان سمیت شجاع آباد اور جلالپور پیروالہ میں سائلین سے منسلک تمام امور رک گئے ہیں اور سینکڑوں سائلین دفاتر کے چکر لگا کر تھک ہار کر واپس گھروں کو پلٹ جاتے ہیں ‘ بالخصوص طلباء و طالبات کو ڈومیسائل کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔ اسی طرح ڈیتھ اور برتھ سرٹیفکیٹ کا حصول پچھلے دس دنوں سے خواب ہو کر رہ گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ رجسٹری برانچ ‘ اسلحہ برانچ ‘ ڈومیسائل برانچ اور تحصیل آفس میں آبیانہ ‘ زرعی ٹیکس کی مد میں اس ہڑتال کے دوران کروڑوں روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

طویل ہڑتال

مزید : ملتان صفحہ آخر