ڈیرہ کے تیسرے گرلز کالج میں کلاسز کا اجراء 5ستمبر کو ہوگا، عبد العلیم شاہ

ڈیرہ کے تیسرے گرلز کالج میں کلاسز کا اجراء 5ستمبر کو ہوگا، عبد العلیم شاہ

  

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی).رکن صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ نے کہاہے کہ ڈیرہ غازیخان کے تیسرے گرلز کالج میں پانچ ستمبر سے کلاسز کا اجراء کر دیا جائے گا. 30کنال رقبہ پر نو تعمیر شدہ عمارت کی تعمیر اور سہولیات کی فراہمی پر 13کروڑ 30لاکھ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں .انہوں نے یہ بات عمارت کے معائنہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی . اس موقع پر چیئرمین یونین کونسلز سمیت (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

دیگر افراد موجود تھے . ایم پی اے نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب نے ان کی درخواست پر ڈیرہ غازیخان میں تیسرے گرلز کالج کے قیام کی منظوری دی اور اس کالج میں داخلوں کا آغاز کردیاگیا ہے . سید عبدالعلیم شاہ نے کہا کہ محکمہ تعمیرات کو ہدایت کی گئی کہ وہ نشاندہی کی گئی خامیوں کو فوری طو رپر دور کریں . ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ نے عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔

عبد العیلم شاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -