متوسط طبقہ کیطرف سے قومی ذمہ داری نبھائے بغیر ملک میں تبدیلی نا ممکن ہے، جمشید دستی
کلروالی ، پیر جہانیاں (نامہ نگار، نمائندہ پاکستان ) عوامی راج پارٹی جتوئی کا ورکرز کنونشن تبدیلی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا ۔وہ وقت دور نہیں جب عوام روایتی سیاستدانوں سے جان چھوڑا کر مڈل کلاس کے لوگوں کو منتخب کرے گی ان خیالات کا اظہارعوامی راج پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار جمشید احمد خان دستی نے علی پور سے واپسی پر پریس کلب کلروالی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
انہوں نے کہا کہ عوامی راج پارٹی نے ورکرز کنونشن سے بہت امیدیں وابستہ کر رکھیں ہیں کیونکہ ورکرز کنونشن پسے ہوئے طبقے کے لیے امید کی نئی کرن اور مایوسی کے شکار افراد کے لیے تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ عوامی راج پارٹی اور حلقہ این اے 179کے لیے وہ اہم اعلان کریں گے اس لیے عوام اس جلسے میں بھرپور شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مڈل طبقہ اپنی قومی ذمہ داری نہیں نبھائے گے تبدیلی ناممکن ہے گودا لیگ نے پچھلے چالیس سال سے عوام کو اپنے شیکنجے میں جکڑ رکھا ہے جس سے نکلنے کے لیے تھوڑی ہمت کی ضرورت ہے اس موقع پرسہیل غوری ، ملک سعید ظفر کھچی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ دریں اثناء حلقہ این اے 179 کے غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کے لئے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔وڈیروں اور سرداروں نے کبھی غریب عوام کے بارے میں نہیں سوچا۔منتخب ہو کر حلقہ کے عوام کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولی کلینک اسلام آباد سے حافظ محمد علی بھٹی اور حامد غوری عرف مونی معصوم سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کیا جہاں وہ اپنے علاج کی وجہ سے داخل ہوئے تھے۔