ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسوں، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی 5694اسامیوں پر بھرتی کی منظوری

ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسوں، الائیڈ ہیلتھ ...

  

ملتان (وقائع نگار) حکومت پنجاب نے صوبہ کے ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ڈاکٹروں ، نرسوں ، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی 5694اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

۔ یہ اسامیاں مستقل تصور ہونگی۔ جس میں ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں پر ایمرجنسی میڈیکل آفیسرز کی 500الائیڈ پروفیشنلز کی 965وویمن میڈیکل آفیسرز کی 1315اسامیاں، جبکہ 85 تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں پر چارج نرسوں کی 972اسامیاں شامل ہیں۔ جبکہ آئندہ تین سالوں میں چارج نرسوں کی مجموعی طور پر 2914اسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔ سی اع او ہیلتھ اپنے وسائل سے ان اسامیوں پر بھرتی کیے گئے ڈاکٹروں ، نرسوں ، الائیڈ پروفیشنلز کو تنخواہیں ادا کریں گے۔

بھرتی منظوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -