میٹرک امتحانات 17میں خراب نتائج پر صوبے بھر کے سرکاری سکولز سربراہان ذمہ دار اساتذہ سمیت لاہور طلب
ملتان ( سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم کے حکام نے میٹرک کے امتحانات 2017میں خراب نتائج پر ملتان سمیت صوبے بھرکے سرکاری گرلز و بوائز ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز کے سربراہان کو ذمہ دار اساتذہ سمیت لاہور طلب کرلیا۔بتایا گیا ہے(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
کہ محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے میٹرک کے امتحانات 2017میں سرکاری گرلز و بوائز ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز کے خراب نتائج کا سخت نوٹس لیا ہے اور اس سلسلے میں سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب اللہ بخش ملک کی ہدایت پر ڈی پی آئی سیکنڈری پنجاب نے ناقص نتائج کے حامل صوبے بھر کے گرلز و بوائز ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز کے ہیڈ ماسٹرز ‘ سینئر ہیڈ ماسٹرز‘ ہیڈ مسٹریسز‘ سینئر ہیڈمسٹریسز اور پرنسپلز کو لاہور طلب کرلیا ہے ۔ سکولز سربراہان کو ناقص نتائج کے ذمہ دار اساتذہ کو بھی ساتھ لانے کو کہاگیا ہے ۔ان سکولز میں ملتان کے 74گرلز و بوائز سکولز بھی شامل ہیں ۔