ملتان شہر اور ڈویژن میں تمام مویشی منڈیاں فعال، 24گھنٹے کھلی رہینگی

ملتان شہر اور ڈویژن میں تمام مویشی منڈیاں فعال، 24گھنٹے کھلی رہینگی

  

ملتان( سپیشل رپورٹر ) منیجنگ ڈائریکٹر کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان ڈویژن رانا اخلاق احمد نے کہا ہے کہ گزشتہ سے تمام مویشی منڈیاں فعال کردی گئی ہیں جس میں ڈویژن بھر میں 3مستقل منڈیاں بلیل، لڈن اور گگو جبکہ ملتان شہر میں 5عارضی مویشی منڈیاں موضع سانمورانہ، رام کلی،کھاد فیکٹری بائی پاس اور پرانا شجاع آباد شامل ہیں۔ یہ تمام منڈیاں 24گھنٹے کھلی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ بیو(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

پاریوں اور خریداروں کے لئے چارپائیوں، ٹینٹ، ٹھنڈا پانی اور فوڈ پوائنٹ کا انتظام کردیا گیا ہے۔ جانوروں کے لئے چارہ پوائنٹ، پانی،شیڈ اور جانوروں کے آرائشی مصنوعات وغیرہ کے پوائنٹ بھی بنادئیے گئے ہیں جبکہ منڈیوں میں وٹرنری اسسٹنٹ بھی تعینات کردئیے گئے ہیں۔ منڈیوں میں رات کے وقت لائٹنگ کا مناسب انتظام کیا گیا ہے ، سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جاچکے ہیں جن کے کنٹرول روم منڈیوں اور ایم ڈی آفس میں بنائے گئے ہیں۔یہ بات انہوں نے اپنے آفس میں گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ایم ڈی رانا اخلاق احمد نے بتایا کہ کمشنر ملتان ڈویژن بلال احمد بٹ کی ہدایت پر تمام منڈیوں میں محکمہ لائیو سٹاک اورڈیری ڈویلپمنٹ کے سٹال بھی لگائے گئے ہیں۔ جہاں سے بیوپاریوں کو جانوروں کے لئے مفت ادویات مل سکیں گی۔خریداروں اور بیوپاریوں کو کانگو وائرس سے بچاؤ کے لئے ہر مویشی منڈی میں مفت کانگو کٹس جس میں ماسک، دستانے اور ربڑ کے جوتے بھی شامل ہیں بلا معاوضہ فراہم کئے جائیں گے جبکہ منڈی میں آنے والے ہر جانور کی سکریننگ بھی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جانوروں کی خریدو فروخت کے لئے کسی کو بھی غیر قانونی سیل پوائنٹ قائم کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ تمام سیل پوائنٹ شہر سے باہر بنائے گئے ہیں اور صحت مند جانوروں کی فراہمی کے لئے چیک پوسٹیں بھی قائم کی گئی ہیں۔ہر جانور پر سپرے بھی کیا جارہا ہے جبکہ کانگو وائرس کی حفاظتی تدابیر پر مبنی پوسٹر بھی آویزاں کئے جاچکے ہیں۔منڈیوں کی صفائی اور عیدالاضحی کے موقع پر جانوروں کی آلائش اٹھانے کے لئے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو ٹاسک دیا گیا ہے ۔ ٹریفک پولیس کو متبادل ٹریفک روٹس جاری کرنے اور ہر منڈی میں پارکنگ اور ٹریفک کا پلان مرتب کرنے کا ٹاسک بھی دیا گیا ہے۔

مویشی منڈیاں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -