ضلعی پولیس کی کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے خواتین یونیورسٹی میں آپریشن کی ریہرسل

ضلعی پولیس کی کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے خواتین یونیورسٹی میں ...

  

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس کا کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے وومین یونیورسٹی ملتان میں آپریشن کی ریہرسل کی گئی۔گذشتہ(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

روز سٹی پولیس آفیسر ملتان محمدسلیم کی ہدایت پر ملتان پولیس کی ٹیمیں تھانہ چہلیک کے ایریا میں واقع وومین یونیورسٹی میں دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے مشق کی گئی۔ جس کا مقصد طلباء اور اساتذہ کو ایمر جنسی اور ہنگامی حالات میں نمٹنے کے طریقے سے آگاہ کیا گیا۔ طلباء اور اساتذہ نے اس مشق میں بھر پور حصہ لیا۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان محمدسلیم نے سیکیورٹی اداروں کی ریہرسل بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔عوام سے اپیل ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی فوری طور ایمرجنسی ہیلپ لائن 15یا متعلقہ تھانے کو دیکر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

ریہرسل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -