روجھان کے کچہ میں ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ،ایک اہلکار زخمی

روجھان کے کچہ میں ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ،ایک اہلکار زخمی

  

راجن پور،مٹھن کوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نا مہ نگا ر)راجن پور کے کچہ کے علاقہ میں بدنام زمانہ پٹ ،لُنڈ اور عمرانی گینگ ایک بار پھر سرگرم ہو چکا ہے ۔ ڈاکوؤں کی تازہ ترین کاروائی میں کچہ میں موجود پولیس پکٹ عمرانی پر حملہ کیا گیا ہے ۔ اشتہاری ڈاکوؤں کے حملہ کے نتیجہ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادہ ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار کانسٹیبل سراج کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ حملہ میں (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

پکٹ پر موجود پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری کچہ کے علاقہ میں روانہ کر دی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 6 سے 7 ڈاکوؤں نے پولیس پکٹ پر حملہ کیا جس کے بعد شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جبکہ ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے مزید نفری موقع پر روانہ کر دی گئی ہے ۔واضح رہے کہ رواں ہفتے میں ڈاکوؤں نے ایک اے ایس آئی سمیت 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا تھا جس کے بعد پولیس آپریشن کے ذریعے مغوی پولیس اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا گیا تھا جس کے بعد ڈاکوؤں کی بڑی کاروائی سامنے آئی ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -